نہ ہی اداکاری کی سمجھ ہے اور نہ ہی آتی ہے، شعیب ملک

پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک ٹی وی اسکرین پر بہت ہی زبردست انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آئے، اب انہوں نے اداکاری کرنے کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے۔شعیب ملک سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہکیا وہ اسکرین پر صرف بطور میزبان ہی نظر آئیں گے یا پھر انہیں اداکاری کا بھی شوق ہے؟انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ ابھی تو مجھے اداکاری کی کوئی سمجھ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اداکاری کرنی آتی ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہتے ہیں کہ کرکٹرز بہت بڑے اداکار ہوتے ہیں تو اگر بہت اچھا کوئی پراجیکٹ ملا اور میرے پاس وقت بھی ہوا تو پھر دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی فی الحال میں نہ تو اداکاری کرنے سے انکار کررہا ہوں اور نہ ہی اداکاری کرنے کا ارادہ کررہا ہوں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اکثر ہی ماڈلنگ کے مختلف پراجیکٹس کرتے نظر آتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک سیلیبرٹی ٹاک شو کی میزبانی بھی کی۔اس کے علاوہ، قومی کرکٹر نے گزشتہ سال ڈرامہ سیریز بارواں کھلاڑی میں خصوصی انٹری دی تھی۔

error: Content is protected !!