دو روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 15 مارچ سے شروع ہو گا

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے دو روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 15 مارچ سے ایس اے گارڈن، لاہور میں شروع ہو گا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس میں ملک بھر مرد اور خواتین حصہ لے سکتیں ہیں۔

 

 

کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کوچز، کھلاڑی اور سکول ٹیچرز اپنے اپنے ناموں کی فری رجسٹریشن 14 مارچ سے قبل فون نمبر 03219229711 پر یا ای میلpaknetball@gmail.com کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ کورس تجربہ کار کوچز کورس کے شرکا کو کھیل کی ٹیکنیک اور نئے قوانین پر لیکچرز دینے ساتھ ساتھ گرائونڈ میں فزیکل ٹریننگ بھی دیں گے۔ کورس کی اختتامی تقریب 16 مارچ کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

تعارف: newseditor