پنجاب جشن بہاراں میراتھان سہیل عامر، سائیکل ریس علی الیاس نے جیت لی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں میراتھان ساہیوال کے سہیل عامر کاٹھیا نے جیت لی،10لاکھ روپے انعام دیا گیا
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں”دوڑ لاہوردوڑ” میراتھان ساہیوال کے سہیل عامر کاٹھیا نے جیت لی، سہیل عمار کاٹھیا نے 42کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے20منٹ اور 24سکینڈ میں طے کیا

اسرار خٹک نے دوسری اور عبدالرشیدنے تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے اتھلیٹ کو بالترتیب 10لاکھ،5لاکھ اور 3لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے گئے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ اس وقت لبرٹی چوک میں بہار کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں، جشن بہاراں میں سپورٹس ایونٹ میں شہریوں کی اتنی زیادہ شرکت سے اس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، کھلاڑیوں نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے، نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، نوجوانوں کی پرفارمنس دیکھ پر پرامید ہیں کہ ہمارے نوجوان پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے جشن بہاراں کا سب سے بڑا ایونٹ لاہور میراتھان، ٹوری ڈی لاہور سائیکل ریس، فن ریس اور ویل چیئر ریس بہت کامیاب رہیں، لاہور کے باسیوں نے اس میں بھرپور شرکت کرکے زندہ دلان لاہور ہونے کا ثبوت دیاہے، کھلاڑیوں نے پرجوش ہوکر ریسز میں حصہ لیا ہے، اس ایونٹس سے جشن بہاراں کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے 42لاکھ روپے سے زائد رقم کے انعامات دیئے گئے ہیں

انشاء اللہ اکتوبر میں انٹرنیشنل میراتھان بھی کرائیں گے، ان کا کہنا تھا وہ تمام کھلاڑیوں ، سپورٹس بورڈ پنجاب ملازمین اور ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام اتھلیٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس طرح کے مزید ایونٹس کرائیں گے، چیئرمین کنگڈم ویلی غلام حسین شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے خوبصورت ایونٹ کرایا ہے

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس ایونٹ کو یادگار بنادیا ہے، کھلاڑیوں کو بہت اچھی سہولیات ملی ہیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اچھے ایونٹس صحت مند معاشرے کے قیام میں فعال کردار ادا کرتے ہیں، اس موقع پراولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم،اے ڈی سی (جی)ذیشان رانجھا، اے سی ماڈل ٹائون صاحبزادہ محمد یوسف، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیرحسن، ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکائونٹس ندیم قیصر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ظہور احمد، پاکستان کی پہلی خاتون اتھلیٹ شبانہ اختر،ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ ،ایچ ای ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص اکبر، اتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ، سائیکلنگ ایسوسی ایشنز کے شہزادہ بٹ اور وقار علی ودیگر بھی موجود تھے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں ”دوڑ لاہوردوڑ” ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس (42کلو میٹر) علی الیاس نے جیت لی، عبدالباسط نے دوسری اور عاقب شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوںکیلئے 4 لاکھ، 2 لاکھ اور 1 لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے گئے، وومن ٹورڈ ی لاہور سائیکل ریس (5کلومیٹر) راجیہ شبیر نے جیت لی، رضیہ حنیف نے دوسری اور زینب نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو بالترتیب 50،35اور25 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے،جشن بہاراں فیملی فن ریس (مرد) عامر عباس نے جیت لی،سمیع اللہ نے دوسری اور اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والے کو بالترتیب50،35اور25ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے

جشن بہاراں فیملی فن ریس (خواتین) رابعہ عاشق نے جیت لی،خدیجہ قادرنے دوسری کبریٰ صادق نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والے کو بالترتیب 50، 35اور 25 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے،جشن بہاراں ویل چیئر ریس محمد رزاق نے جیت لی،اظہر نے دوسری اور زاہد نذیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والوں کو بالترتیب ایک لاکھ،75ہزاراور50ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں دوڑلاہور دوڑ میراتھان،ٹورڈی لاہور سائیکل ریس، فن ریس(بوائز اینڈ گرلز) ،وومن سائیکل ریس اور ویل چیئر یس کا آغاز 12مارچ بروز اتوار کو لبرٹی چوک سے صبح سات بجے ہوا،جس میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ایونٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پر لبرٹی چوک میں میلے کا سماں تھا،لاہور کے بچے،بڑے،بوڑھے،مردوخواتین کی بہت بڑی اکثریت سپورٹس ایونٹس دیکھنے لبرٹی چوک پہنچ گئی

شہریوں نے بھرپور تالیاں بجاکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، لبرٹی چوک کو خوبصورت خوش آمدید بورڈز اور فلیکس سے سجایا گیا تھا،قومی ترانے بجائے گئے، بڑی سکرین پر ایونٹ کا آغاز اور اختتام براہ راست دکھایا گیا،میراتھان اور ٹورڈی سائیکل ریس کے شرکاء کے لئے روٹ پر 8واٹر پوائنٹس اور 14کیمپ لگائے گئے تھے، ریس کے دوران ریسکیو 1122کی ٹیمیں ساتھ رہیں،پولیس اور ٹریفک وارڈن نے بہترین انتظامات کئے،۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!