آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ٹم پین نے آسڑیلیا کی ٹیم 2018 تا 2021 تک کی،انہیں اس وقت قیادت سونپی گئی تھی جب بال ٹمپرنگ معاملے پر سٹیو سمتھ سے کپتانی واپس لے لی گئی تھی ، ٹم پین نے 23 ٹیسٹ میچوں میں آسڑیلوی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے گیارہ جیتے، آٹھ ہارے اور چار برابر رہے
ٹم پین نے آسڑیلوی ٹیم کی تشکیل نو میں اہم کردار ادا کیا، ٹم پین کو بھی اس وقت قیادت سے مستعفی ہونا پڑا جب ان پر ایک خاتون کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام ثابت ہوا، ٹم پین کی قیادت میں ہی آسڑیلیا نے 2019 میں ایشز سیریز بھی جیتی تھی، ٹم پین نے مجموعی طور پر 35 ٹیسٹ میچ آسڑیلیا کیلئے کھیلے ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 92 رنز ہے، ٹم پین نے آسڑیلیا کی جانب سے 35 ون ڈے میچ بھی کھیلے ہیں۔