بی ایچ اے کے سابق صدر امجد ستی کے خلاف مالی غبن اور اختیارات کا غلط استعمال پر انکوائری کمیٹی قائم

 

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر امجد ستی کے خلاف مالی غبن اور اختیارات کا غلط استعمال پر قائم کردہ انکوائری کمیٹی کو مزید بہتر کرنے کے لیے عالمی چیمپین رانا محمد شفیق کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے

 

جبکہ اولمپین شکیل عباسی کو ان کی معاونت کے لیے کمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے عالمی چیمپین رانا محمد شفیق متعلقہ معاملات پر وسیع تجربہ حاصل ہونے پر چیئرمین نامزد کیا گیا ہے تاکہ انکوائری کمیٹی بہتر انداز میں شفاف تحقیقات کر سکے گی۔

یاد رہے کہ انکوائری کمیٹی کی منظوری نوابزادہ حاجی لشکری خان ریسانی چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے دی تھی۔

 

 

error: Content is protected !!