آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے ایشز سیریز کے لئے انگلش سکواڈ کا اعلان ۔

 

تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیمی بیومونٹ اور لارین فائلر کو انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، 32 سالہ بیٹر بیومونٹ انگلینڈ کی طرف سے 103 ون ڈے میچز میں شرکت کر چکی ہیں جبکہ 22 سالہ باؤلر فائلر ایک روزہ فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔

 

ون ڈے ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں ہیدر نائٹ (کپتان)، ٹیمی بیومونٹ، لارین بیل، ایلس کیپسی، کیٹ کراس، چارلی ڈین، صوفیہ ڈنکلے، سوفی ایکسٹون، لارین فائلر، ڈینیئل گبسن، سارہ گلین، ایمی جونز اور نیٹ سکیور شامل ہیں۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جولائی کو سیٹ یونیک اسٹیڈیم، برسٹل میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 16 جولائی کو ایجیاس باؤل، ساؤتھمپٹن اور تیسرا اور آخری میچ 18 جولائی کو کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔

 

تعارف: News Editor