یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کی ٹیموں میں نیو یارک واریئرز بھی شامل ہیں۔ جس نے شاہد آفریدی اور مصباح الحق جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
شاہدآفریدی نے ٹیم کو متوازن اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بن کر لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کو ایک شاندار اقدام ہے اور وہ نیو یارک واریئرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔
شاہد آفریدی کی طرح پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کرکٹ امریکہ میں کرکٹ کے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کرے گا ۔
وہ اس کے شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کو دیکھنے ضرور آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو جیتنے کی کوشش کرے گی۔
نیویارک وارئیرز کا اسکواڈ شاہد آفریدی، مصباح الحق، یوہان بوتھا، کامران اکمل، ٹی ایم دلشان، جوناتھن کارٹر، عمید آصف، سہیل خان، مرلی وجے، جیروم ٹیلر، ولیم پرکنز، عبدالرحمان، مناف پٹیل، کوڈی چیٹی، چمارا کپوگیدرا اور دھمیکا پرساد پر مشتمل ہے۔
نیو یارک واریئرز کے علاوہ دیگر 5 ٹیموں میں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی لیجنڈز اور ٹیکساس چارجرز شامل ہیں۔
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 17 اگست سے 27 اگست 2023 تک کھیلا جائے گا۔