کراچی میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ میں بے پناہ ٹیلینٹ موجود ہے۔ فاروق ستار۔
کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 سے نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع ملے گیں۔ محمودالحسن اشرفی۔
کھتری پریمیئر لیگ سیزن 2 میں شامل 8فرنچائز ٹمیوں کی ڈرافٹنگ ایک شاندار اور یادگار تقریب میں مکمل ۔ ٹیموں کی کٹس کی رونماٸ بھی ہوٸ۔
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) مسلم کھتری کمیونٹی کے زیرِ اہتمام کھتری پر یمیئر لیگ سیزن 2 کی ڈرافٹنگ گزشتہ شب نورانی عید گاہ الیون جی نیو کراچی میں ایک نہایت شاندار اور رنگا رنگ تقریب میں مکمل ہوگئی ،
ٹورنامنٹ میں مسلم کھتری برادری کے سینئر اور بوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ انٹر نیشنل و فرسٹ کلاس کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔کھتری پریمیئر لیگ سیزن 1 کی شاندار کامیابی کے بعد کھتری پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آغاز 19 اگست سے گزشتہ سال کی طرح سجاس میڈیا الیون اور پاکستان شوبز الیون کے افتتاحی میچ سے ہوگا
جبکہ ایونٹ کے لیگ میچیز 20 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی فلڈ لاٸیٹ میں کھیلے جاٸینگے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مشہور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گیں۔ڈرافٹنگ کے موقع پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان جناب فاروق ستار اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج محمود الحسن اشرفی مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کا آغاز محمود الحسن اشرفی نے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف اور قصیدہ بردہ شریف سے اپنے منفرد انداز می سماں باندھ دیا جس کے بعد مہمان خصوصی فاروق ستار نے قراں اندازی کے زریئے ڈرا فٹنگ کا آعلان کیا اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا۔
تقریب کے میزبان نامور پوسٹ نسیم راجپوت نے تقریب کو عروج پر پہنچا دیا تھا۔مہمانوں فاروق ستار اور محمود اشرفیہ نے ایونٹ میں شریک 8 فرنچاٸزز دفاعی چیمپیئن سونیجا سولجرز رنراپ ماندو مارخور بچھڑا واریٸرز، بھیڈا ٹائیگرز دھڑا دبنگ، ڈاور گلیڈی ایٹرز، ٹنگر اسٹارز اور رکھیا فائٹرز کے مالکان یاسین منیم، یوسف چوڑی، رزاق علی جی، حنیف ساگر، فیاض ٹھٹوی، جبار دوانہ، اسماعیل سونیجا اور عثمان تار نے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں
ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری، آفیشلز ، شاہد تاٶ، کے ہمراہ کپتانوں کو ٹیم کی آفشلز کٹ پیش کیں اور ڈرافٹ اوپن کیٸے۔ مہمان خصوصی فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ میں بے پناہ ٹیلینٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم کیئے جائیں تو یہی نوجوان آگے چل کر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں
میں کھتری پریمٸر سیزن2 انعقاد اور شاندار ڈرافٹنگ تقریب سجانے پر مسلم کھتری کمیونیٹی اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انھوں ایونٹ میں فرنچاٸزز آنرز کو ٹیمیں لینے پر زبردست خراج تحسن پیش کیا مجھے امید ہے کہ آپ تمام آنرز اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گیں اور تمام کھلاڑی جملہ کر کھیل کا مظایرہ کریں
گیں میںری جانب سے تمام کے لیٸے نیک خواہشات ۔۔۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری نے مہمان خصوصی کی آمد اور فرنچاٸزز آنرز اور اسپانسرز اور کا تعاٶن کرنے ہر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی کھیڑی ممبر اسماعیل MP، مسلم کھتری برادری کے معززین عبدالکریم نیازی، ڈاکٹر عبدالواہاب، فرزند بابا، رفیع حویلی، حنیف زیر والا، نعمان زہری، عدنان زیری علاہ سابق کرکٹر و کوچ ظفر احمد، ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری، شاہد ٹاو اکبر علی، و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ فرنچاٸزز کے حتمی اسکوارڈز کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا۔