پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 222 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

 

 

پاکستانی ٹیم نے کولمبو ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ کوئی لنکن بلے باز نعمان علی کی گھومتی گیندوں کا سامنا نہ کر سکا۔ پاکستانی اسپنر نے 7 کھلاڑی شکارکیے۔

 

 

نعمان علی نےنشان مدھوشکا ، دیمُتھ کرونارتنے،کوشال مینڈس، دنیش چندی مَل، سدیرا سمارا وکا راما، دھننجایا ڈی سِلوا اوررمیش مینڈس کوآئوٹ کیا۔ یوں پاکستانی اسپنر نے اپنی جادوئی گیندوں سے سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ صرف اینجلو میتھیوز بچنے میں کامیاب رہے، انہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے۔

 

دیمُتھ کرونارتنے 41، کوشال مینڈس 14، دنیش چندی مل 1، دھننجایا ڈی سِلوا 10، سدیرا سمارا وکا راما 5، رمیش چندی مل صرف 16 رنز بنا سکے۔ سری لنکن ٹیم کے آخری تینوں کھلاڑیوں کو نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے آئوٹ کیا۔ پرباتھ جے سوریا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

 

 

سعود شکیل کی مسلسل 7ویں نصف سنچری بھی اس ٹیسٹ کرکٹ میچ کی اہم بات ہے۔ سعود شکیل اس سےپہلے میچ میں ڈبل سنچری بھی کر چکے ہیں۔ اس میچ کےسعود شکیل مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ گذشتہ ایک سال میں تیرہ ٹیسٹ میچوں کی اننگز میں سعود شکیل نے 87.50 کے اوسط سے 875 رنز بنائے ہیں۔

 

عبداللہ شفیق 201 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔تیسرے دن کے کھیل کا آغاز عبداللہ شفیق نے 87 رنز کے ساتھ کیا اور میچ کے آخری سیشن میں وہ اپنی ڈبل سنچری بنانے کامیاب ہوئے۔

 

انہوں نے 326 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انیس چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا۔ عبداللہ شفیق سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے دوسری پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!