گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں پاکستانی اعظم خان کی دھواں دار بیٹنگ، 54 گیندوں پر 65 بنائے
برامپٹن (21 جولائی 2023) بریمپٹن میں گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے افتتاحی میچ میں بریمپٹن وولوز نے میسیساگا پینتھرز کو 44 رنز سے شکست دیدی ۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھ کے تحت ہو۔ میچ کی خاص بات پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کی دھواں دھار بیٹنگ تھی۔
انہوں نے 54 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور پینتھرز کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز کی بدولت میسیساگا پینتھرز اسکور کو 121 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے اور پوری ٹیم 19.4 اوور میں پویلین لوٹ گئی ۔
جواب میں بریمپٹن وولوز نے 9 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 99 رنز بنالئے تھے اور وہ فتح کی جانب گامزن تھی امپائر نے خراب روشنی کی وجہ سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ اور یہ میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر برامپٹن وولوز نے 42 رنز سے جیت لیا