دوسرا ٹیسٹ,لنکن ٹائیگرز 166 پر ڈھیر،شاہینز نے 2 وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے

 

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے  پہلے  روز کے اختتام پ ر پاکستان نے  اپنی پہلی اننگز میں 5وکٹس کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔

 

عبداللّٰہ شفیق 74 اور کپتان 8 رنز کے ساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ شان مسعود 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ امام الحق صرف 6 رنز بنا سکے، جبکہ سری لنکن باولر اسیتھا فرنینڈو نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی۔

 

تعارف: News Editor