کرکٹ ورلڈکپ ; نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست ‘ بھارت فائنل میں پہنچ گیا۔

 

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

 

بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 327 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،ڈیرل مچل نے 134 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

کیویز اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر چلتے بنے،کپتان کین ولیمسن 69، گلین فلپس 41، مارک چیمپین 2 اور ٹام لیتھیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 7، جسپریت بمرا ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، جسپرت بمراہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کانوے، رچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چپمین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ۔

 

 

error: Content is protected !!