فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن 20 جولائی سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔
یہ پہلا فیفا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس میں ایک سے زیادہ میزبان ملک ہیں اور یہ پہلا میگا ورلڈ کپ بھی ہے
جو متعدد کنفیڈریشنز میں منعقد ہوگا، کیونکہ آسٹریلیا ایشین کنفیڈریشن میں ہے،
جبکہ نیوزی لینڈ اوشینین کنفیڈریشن میں ہے،اس کے علاوہ میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔
میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے; نیوزی لینڈ (میزبان)،ناروے،فلپائن اورسوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں آسٹریلیا (میزبان)آئرلینڈ ،نائیجیریا اور کینیڈاکو رکھا گیا ہے،
گروپ سی میں سپین،کوسٹا ریکا،زیمبیا اور جاپان شامل ہیں،گروپ ڈی میں انگلینڈ،ہیٹی،ڈنمارک اور چین کو رکھا گیا ہے،
گروپ ای میں دفاعی چیمپئن امریکا،ویتنام،نیدرلینڈز اور پرتگال شامل ہیں،گروپ ایف میں فرانس،جمیکا،برازیل اور پانامہ شامل ہیں،
گروپ جی سویڈن،جنوبی افریقا،اٹلی اور ارجنٹائن کو رکھا گیا ہے
اسی طرح گروپ ایچ میں جرمنی ،مراکش ،کولمبیا اور جنوبی کوریا کو شامل کیا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کے 8 گروپوں میں سے سرفہرست دو ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی ۔
ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 11 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے ،
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا
جبکہ فائنل میچ 20 اگست کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔