کرکٹ

آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران کتے کی انٹری گیند لیکر دوڑ گیا

آئرلینڈ میں ہونے والے خواتین کے کرکٹ میچ کو کتے نے آکر رکوادیا۔ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

https://twitter.com/i/status/1436956911660843012


خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوگیا اور گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگادی۔کتے کو پکڑنے کے لیے فیلڈنگ پر موجود کھلاڑی اس کی طرف دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا۔تھوڑی دیر بعد کتا خود ہی بیٹر کے پاس پہنچ گیا اور گیند تھمادی، کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد کرکٹ میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

Related Articles


Back to top button