ہاکی
اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی انڈر14 ٹیم کی حبیب پبلک اسکول کیخلاف کلین سوئپ کامیابی
اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی انڈر14 ٹیم کی حبیب پبلک اسکول کیخلاف کلین سوئپ کامیابی
حبیب پبلک اسکول کو پانچ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے شکست دیدی
کراچی: اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی اور حبیب پبلک اسکول کے درمیان کھیلی گئی پانچ میچوں کی انڈر 14 سیریز اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی نے 5-0 سے جیت لی ، گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں فاتح ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی میچ کا واحد گول سعید شاہ نے اسکور کیا ۔ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے سعید شاہ نے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ، عبد الباسط سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حبیب پبلک اسکول کے اذلان بہترین گول کیپر قرار پائے ، ایان ، وجاہت ، وسیع محمد، حارث اور ابوبکر کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ اولمپئین سید سمیر حسین نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر حبیب پبلک اسکول کے کوچ عاصم خان اور کنول خان ، جبکہ اصلاح الدین اکیڈمی کی ہیڈ کوچ سعیدہ خانم ، آل حسن ، اسلم خان ، ڈاکٹر ثمر ، یمنا فاطمہ خان ، مقدس رفیق ، ندیم سعید ، سید احسن اور دیگر بھی موجود تھے۔