Games
بڑی خبر - سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
کھیلتا پنجاب یوتھ گیمز - رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 نومبر تک بڑھا دی گئی
لاہور ; سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں رجسٹریشن کی تاریخ 25 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اب تک 40 لاکھ رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،
جس میں مختلف سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، پی آئی ٹی بی اور سپورٹس افسران کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں رجسٹریشن اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز "کھیلتا پنجاب" کے لیے بڑی خوشخبری۔ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ تمام کھلاڑی جو ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے، وہ اب 25 نومبر تک آن لائن پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔