نیشنل بیس بال چیمپئن شپ - جی ایف ڈیسکو اور ایچ ای سی نے میچز جیت لیے
سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے چوتھے روز جی ایف ڈیسکو اور ایچ ای سی فاتح
ملتان ; پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں جاری 27ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ 2026ء کے چوتھے روز جی ایف ڈیسکو اور ایچ ای سی نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی
جی ایف ڈیسکو نے اسلام آباد کو 9-0 جبکہ ایچ ای سی نے کے پی کے کو 7-4 سے شکست دے دی
جی ایف ڈیسکو کی جانب سے عبداللہ نے دو جبکہ مکرم احتشام وسیم عمران ناظم زہیر نعمان اور جواد علی نے ایک، ایک رن اسکور کیا اسلام آباد کی ٹیم کوئی رن اسکور نہ کر سکی
دوسرے میچ میں ایچ ای سی کی جانب سے ریحان نے دو جبکہ وائد، اکرم فضل سلمان اور آصف نے ایک، ایک رن اسکور کیا جواب میں کے پی کے کی ٹیم چار رنز بنا سکی جس میں طارق شایان فیاض اور آصف نے ایک ایک رن اسکور کیا
چیمپئن شپ کے چوتھے روز کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین ایم آئی ٹی ملتان نثار احمد شکور اور انچارج قاسم فورٹ ملتان صلاح الدین مزاری تھے
اس موقع پر معزز مہمانوں کا کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے تعارف کروایا گیا آرگنائزنگ سیکرٹری محمد جمیل کامران نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں
اس موقع پر محمد جمیل کامران نے کہا کہ پاکستان میں بیس بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہےنیشنل چیمپین شپ کے سلسلہ میں گراس روٹس ایمپاور کمینیوٹی کا بھرپور تعاون حاصل ہے
جس پر ان کے مشکور ہیں ہم عرصہ دراز سے ایسے ایونٹس منعقد کروا رہے ہیں تاکہ اس ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جا سکے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا جا سکے
مہمان خصوصی نثار احمد شکور نے کہا کہ یہاں آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
نوجوان کھلاڑی بھرپور محنت اور جذبے کے ساتھ اس ایونٹ کو کامیاب بنا رہے ہیں امید ہے کہ انہی نوجوانوں میں سے مزید کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے
صلاح الدین مزاری نے کہا کہ قاسم فورٹ ملتان میں سجنے والا بیس بال کا یہ رنگا رنگ میلہ قابلِ تحسین ہے نوجوان کھلاڑیوں اور آفیشلز کی محنت نمایاں طور پر نظر آ رہی ہے
انہوں نے کہا کہ بیس بال کے بارے میں بہت کچھ سنا اور دیکھا تھاتاہم آج خود اس کھیل کو دیکھنے کا موقع ملاجو انہیں انتہائی دلچسپ لگا پاکستان میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر بھی متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں
انہوں نے تمام ٹیموں کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ یہاں آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز ملتان سے اچھی اور خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے
میچز کے دوران امپائرنگ اور آفیشل ذمہ داریاں زبیر وٹو زوہیب ملک۔ساجد رشید عمران مغل مخدوم مظفر عالم چیئرمین امپائرنگ کمیٹی اور ظفر خان وڈائچ نے انجام دیں۔
اس موقع پر سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال طاہر پاپا صدر ڈاکٹر حمود لکھوی پرویز شیخ میجر سرفراز ظفر شروانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں