کرکٹ

بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز یوم پاکستان کے نام

  پاکستان کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان پی سی بی نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز یوم پاکستان کے نام کردیا 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوں گی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے جائیں گے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو جھنڈے تقسیم کریں گے ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے

Related Articles


Back to top button