Games

خیبرپختونخوا کے لیے اعزاز - گولڈ میڈلسٹ کلیم اللہ اب ایشیا میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

کلیم اللہ اور کوچ عابد آفریدی کی ایشین انڈر 19 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے سلیکشن

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹر): خیبرپختونخوا کے باصلاحیت جیولن تھرو کھلاڑی کلیم اللہ اور ان کے کوچ عابد آفریدی کو 2027 میں فلپائن میں ہونے والی ایشین انڈر 19 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف پی) نے منتخب کر لیا ہے۔

کلیم اللہ نے جونیئر چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں 64.89 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ جونیئر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ 

ان کی اس شاندار کارکردگی کے باعث انہیں ایشین انڈر 19 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے قومی دستے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ان کے کوچ عابد آفریدی بھی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

کلیم اللہ کی سلیکشن کو خیبرپختونخوا میں ایتھلیٹکس کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی میں کوچ عابد آفریدی کی محنت اور تربیت کو بھی اہمیت حاصل ہے۔

خیبرپختونخوا کے کھیلوں کے حلقوں نے کلیم اللہ اور کوچ عابد آفریدی کی سلیکشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Related Articles


Back to top button