دیگر سپورٹس
فٹ بال
ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کیلئے میدان تیار، پاکستان بھارت ٹاکرا کل ہوگا
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 8 سال بعد کل پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ساف ویمن کپ میں کل پاکستان اور بھارت آمنے سامنےہوں گے، اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم نے آخری مرتبہ 2014 میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، 8 سال قبل کے اسکواڈ کی 7 پلیئرز موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
https://youtu.be/cBjLtsbsNSg?t=17پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز انٹرنیشنل مقابلے میں واپسی پر خوش ہیں، یہ تاریخی لمحہ ہے جس پر ہر کھلاڑی پرجوش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ساف کپ 2022 میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔