کرکٹ

صائم ایوب نے خود ٹیم چھوڑ دی! بڑی وجہ سامنے آگئی - صاحبزادہ فرحان کی انٹری

صائم ایوب پاکستان ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان شامل

سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور : پاکستانی اوپنر صائم ایوب کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے باقی میچز کے لیے قومی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ صائم ایوب کو جاری ٹرائی سیریز کے بقیہ میچوں کے لیے مینز ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے خود ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جا کر اپنی بیٹنگ فارم پر کام کرنے اور اعتماد بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مسلسل خراب فارم اور فٹنس مسائل کے باعث صائم ایوب کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صائم ایوب حالیہ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے صاحبزادہ فرحان کو ان کی بہترین فارم کا صلہ مل گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 اور پی ایس ایل میں رنز کے انبار لگائے تھے، جس کے بعد انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ صائم ایوب کو مزید موقع دینے کے حامی ہیں جبکہ اکثریت صاحبزادہ فرحان کی شمولیت کو درست فیصلہ قرار دے رہی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اور ان کی موجودہ فارم کے بارے میں ایماندارانہ تشخیص کو سراہتے ہوئے باہمی رضامندی سے یہ درخواست قبول کر لی ہے۔

پاکستان تین مسلسل فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور اب ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کا سامنا کرے گا۔.

Related Articles


Back to top button