کرکٹ

صرف کراچی والے ہی نہیں،ہم سب گندےلوگ ہیں، وسیم اکرم

مظفر آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)کشمیر پریمیئر لیگ کے سلسلے میں مظفرآباد میں موجود سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے دریائے نیلم پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر کراچی والوں سے معذرت کرلی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جہاں ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں سابق کرکٹر آس پاس کے نظارے دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں۔

https://twitter.com/i/status/1423853159622004741

وسیم اکرم اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ کراچی والوں سے میری اب ایک معذرت بنتی ہے کہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اگر میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔

Related Articles


Back to top button