کرکٹ

پاکستان نیوزی لینڈ کا پہلا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا انٹرنیشنل ون ڈے کل یعنی 17 ستمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دیگر دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کے لیے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے بارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

https://youtu.be/3kTsLv-Gqgc

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق پہلے ون ڈے میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان( نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Related Articles


Back to top button