کرکٹ

ڈویژنل ماڈل کالج نے پی سی بی فیصل آباد کمشنر سپر ایٹ سکولز کپ جیت لیا

ڈویژنل ماڈل کالج نے لاسال ہائی سکول کو ہرا کر پی سی بی فیصل آباد کمشنر سپر ایٹ سکولز کپ جیت لیا۔

فیصل آباد، 27 دسمبر 2025: ڈویژنل ماڈل کالج نے لاسال ہائی سکول کو 27 رنز سے شکست دے کر پی سی بی فیصل آباد کمشنر سپر ایٹ سکولز کپ جیت لیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی ایم سی نے 35 اوورز میں 229 رنز سکور کیے۔ ڈی ایم سی کی جانب سے محمد شیراز 88 جبکہ محمد برہان 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ لاسال کی جانب سے محمد حسنین رضا اور محمد علی صابر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہدف کے تعاقب میں لاسال ہائی سکول کی ٹیم 34 اوورز میں 202 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ لاسال کے بلے باز عبدالرحیم اشرف اور حامد رضا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ڈی ایم سی کے علی حسن نے 39 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لا سال ہائی سکول کی اس ٹورنامنٹ میں آٹھ لگاتار فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست تھی۔ فاتح ٹیم ڈی ایم سی ٹرافی اور دس لاکھ روپے کی حقدار بنی، جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے انعامی رقم ملی۔

Related Articles


Back to top button