کرکٹ

کشمیر پریمیئر لیگ،راولاکوٹ ہاکس چیمپئن بن گئی

مظفر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو  جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

https://twitter.com/i/status/1427697418850689029

راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے  2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی۔

https://twitter.com/i/status/1427862982198013957

ذیشان اشرف 46 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد حفیظ 29 ، وسیم جونیئر 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں جبکہ شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں جبکہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کررہے تھے۔


Related Articles


Back to top button