میتھیو ہیڈن ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم مینٹور مقرر

میتھیو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کر دیے گئے۔ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

error: Content is protected !!