ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا سفر شروع کردیا

ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد  پاکستان ٹیم کے کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے۔ٹیم منیجر منصور رانا اور کپتان بابر اعظم سمیت قومی اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی لاہور پہنچیں گے۔

 

محمدرضوان، افتخار احمد، فخر زمان، خوشدل شاہ اور وسیم جونیئر  بھی وطن واپسی کیلئے دبئی سے روانہ ہوگئے ہیں۔حارث رؤف، شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!