اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے لیے مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔سعید خان کو مینجر مقرر کیا گیا ہے، کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان بطور اسسٹنٹ کوچ شامل ہیں۔ابوذرامراو ویڈیو انالسٹ اور رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہوں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم اگلے ماہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، جس کی تیاریوں کا آغاز 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔کیمپ کے اختتام پر اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ایونٹ یکم نومبر سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!