نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے پاکستان آئیگی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ ، 8 ون ڈے اور  5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، کیوی ٹیم پہلے دسمبر میں اور  پھر اگلے سال اپریل میں پاکستان آئے گی۔

 

پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہوگئی ہے اور  وہ ایک بار نہیں بلکہ دو بار پاکستان آئے گی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے دسمبر 2022 میں پاکستان آئے گئی۔ پہلے وہ دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ، ایک ٹیسٹ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہوگا جبکہ ون ڈے میچز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے مرحلے میں اپریل 2023 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اس دوران کیوی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخوں کا اعلان پی سی بی اور نیوزی لینڈ بورڈ کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ اگلینڈ کی ٹیم نومبر دسمبر میں تین ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے فوری بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

error: Content is protected !!