ویمن لیگ کے 3 نمائشی میچوں کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاری پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے دوران خواتین کے تین لیگ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے یہ تینوں میچ آٹھ، دس اور گیارہ مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، ان تین لیگ میچوں کیلئے دو ٹیمیں ایمازون اور سپر ویمن مدمقابل ہونگی، خواتین لیگ کے تینوں میچ دوپہر دو بجے شروع ہونگے جس کے بعد مینز سپر لیگ کے میچ بھی کھیلے جائینگے

 

 

 

آٹھ مارچ کو پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دس مارچ کو پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہوگا جبکہ گیارہ مارچ کو ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا، ان تین مینز سپر لیگ میچوں کے ٹکٹ ویمنز سپر لیگ کے میچوں کیلئے بھی استعمال ہوسکیں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تین ویمن سپر لیگ نمائشی میچوں کیلئے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے

 

 

 

محمد انیس ان تینوں میچوں کیلئے میچ ریفری ہونگے جبکہ شوزاب رضا اور سلیمہ امتیاز فیلڈ امپائر ہونگے جبکہ دوسرے میچ کیلئے شوزاب رضا کے ساتھ حمیرا فرح فیلڈ امپائر ہونگی، تیسرے اور آخری میچ میں طارق رشید اور سلیمہ امتیاز فیلڈ امپائر ہونگے۔

error: Content is protected !!