لیجنڈز کرکٹ لیگ کا آغاز 10 مارچ سے، شاہد آفریدی سمیت 7 پاکستانی کرکٹرز بھی شرکت کرینگے

 

لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی ) کا آغاز 10 مارچ 2023 سے دوحہ قطر میں ہورہا ہے جس میں 7 پاکستانی بھی شرکت کررہے ہیں ۔ تمام پاکستانی کھلاڑی ایشیا لائنز کی جانب سے میدان میں اتریں گے ۔ ٹیم کے قیادت بھی پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کے پاس ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب اختر، عبدالرزاق، محمد عامر اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

 

 

 

ٹورنامنٹ میں 3 ٹیمیں ورلڈ جائنٹس ، انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز شرکت کررہی ہیں جو لیجنڈری کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز کے درمیان 10 مارچ کو ہوگا جبکہ فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!