علیم آغا اور شبیر لشکر والا نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

علیم آغا اور شبیر لشکر والا نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے مینزڈبلز کے مقابلوں میں علیم آغا اور شبیر لشکر والا نے 1547 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے

 

 

 

افضال اختر اور سکندر حیات نے 1484 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ علی سوریا اور دنیال شاہ نے 1468 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

error: Content is protected !!