پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ کورس11 جولائی سے سوات میں شروع ہوگا۔
یہ کورسز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی ہدایت پر منعقد کروائے جا رہے ہیں۔
پی ایس بی کوچنگ کورس سوات میں 11سے 15 جولائی تک منعقد ہوگا، مظفرآباد 21 سے 25 جولائی تک، ملتان میں یکم سے 5 اگست تک، سکھر میں 7 سے 11 اگست تک اور ایبٹ آباد میں 17 سے 21 اگست تک منعقد ہونگے۔
کورس کے شرکاء کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور ورلڈ اتھلیٹکس لیول ٹو لیکچرار و پاکستان سپورٹس بورڈ کے انسٹرکٹر نصراللہ رانا کے علاوہ دیگر مقررین کھیلوں کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے
جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر لیکچرز شامل ہیں۔
اس سے قبل ایسے کورسز روواں سال مئی اور جون میں بھی اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، پشاور٫ کراچی، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منعقد ہوچکے ہیں۔