پاکستان شاہینز کا بی آر سی کولمبو میں پریکٹس سیشن۔

 

 

پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا میں موجود ہے۔

گروپ بی میں شامل پاکستان شاہینز نے کل پہلے میچ میں نیپال کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

پاکستان شاہینز ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا میچ پیر کو متحدہ عرب امارات اے کے خلاف پی سر اوانموتو اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گی۔

 

میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔

آٹھ ملکی ایمرجنگ ایشیا کپ 23 جولائی تک کولمبو میں جاری رہے گا۔

 

error: Content is protected !!