کامران اعوان نے نیویارک واریئرز کو سخت جان حریف بنادیا

 

 

پاکستانی کاروباری شخصیت کامران اعوان نے مصباح کی قیادت اور اعجاز کی کوچنگ میں مضبوط ٹیم تشکیل دیدی
نیویارک (سپورٹس رپورٹر) یہ داستان ہے ایک قابل فخر پاکستانی کی جس نے اپنے انتھک محنت سے پاکستانی کرکٹ کو امریکی ساحل تک پہنچادیا ہے

یہ کاروباری شخصیت نیویارک وارئیرز کے مالکان میں سے ایک محمد کامران اعوان ہیں جنہوں نے شاہد آفریدی، مصباح الحق، کامران اکمل اور سہیل خان جیسے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے عمید آصف کو بھی اپنے ٹیم میں جگہ دی ہے۔ ٹیم میں دیگر ممالک کے سپرسٹارز بھی شامل ہیں۔

ٹیم کی تیاری کا مشکل فریضہ انہوں نے مصباح الحق کی قیادت اور کوچ اعجاز احمد کی رہنمائی میں انجام دیا اور ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے جو دیگر ٹیموں کے لئے سخت حریف ثابت ہوگی۔

محمد کامران اعوان کرکٹ کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہیں اور انہوں نے اپنے وژن اور عزم سے امریکہ میں پاکستانی کرکٹ کی کامیابی کے لیے راہ ہموار کی ہے

 

تعارف: News Editor