کے پی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے غائب ہونیوالے "میٹ” کا پتہ نہیں چل سکا

 

پہلے سٹورروم اور اب سرکاری سکول کو دینے کی باتیں کی جارہی ہیں، ریکارڈ پر کچھ نہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا عوامی مطالبہ

 

پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس سے غائب ہونیوالے کراٹے میٹ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا کہ اسے کونسے سکول کو دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کوئی ریکارڈ بھی ابھی تک انتظامیہ فراہم نہیں کرسکی ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے دوران نیشنل گیمز میں لاکھوں روپے کا قیمتی میٹ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے غائب ہوگیا

 

جس کی اطلاع ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کو نیشنل گیمز منعقدہ کوئٹہ کے دوران دی گئی تھی جس پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ نے ا س معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس حوالے سے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندر اج کی ہدایت کردی تاہم بعد میں ملازمین پر ایشو آنے کے بعد یہ ظاہر کردیا گیا کہ یہ میٹ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سٹورروم میں جمع ہے لیکن ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کی جانب سے میٹ کے غائب ہونے سے متعلق معاملے میں سنجیدگی دکھانے پر اب یہ موقف اپنایا جارہا ہے

کہ سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ نے یہ میٹ ایک سرکاری سکول کے حوالے کیا ہے جنہوں نے میٹ کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو درخواست دی تھی. تاہم انتظامیہ نئے ڈائریکٹر جنرل کو یہ نہیں بتاسکی ہے کہ کونسے سکول کو یہ میٹ دیا گیا ہے اور اس بارے میں کیا کوئی خط و کتابت بھی ہوئی ہیں یا صرف زبانی کلامی ہی چیزیں چل رہی ہیں اسی طرح کونسے سکول میں لاکھوں روپے کے قیمتی میٹ میں کتنے کھلاڑی پریکٹس کرتے ہیں اس بارے میں بھی مکمل طور پر خاموشی ہیں.

کھیلوں سے وابستہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق تاحال انتظامیہ اس حوالے سے ریکارڈ نئے ڈائریکٹر جنرل کو فراہم نہیں کرسکی اور اس بارے میں "ڈیلے ٹیکٹس”سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں.

 

دوسری طرف کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے اس معاملے میں مشیر کھیل، سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کو معاملے کو سنجیدہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ٹیکسوں سے لئے جانیوالے میٹ کی انکوائری صحیح معنوں میں کرائی جائے اور ملوث افراد کو برطرف کیا جائے تاکہ آئندہ ڈیپارٹمنٹ سے چیزیں غائب ہونے کا سلسلہ بند ہوسکے.

 

 

error: Content is protected !!