مصباح الحق کو  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مشیر کا عہدہ مل گیا ہے ۔ 

 

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے

جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی

مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے،

ذکا اشرف نے بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!