کرکٹ
آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی.

آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 118,118 سے برابر تھے تاہم بھارت کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا کھیلنے کے بعد بھارت کو ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے ، قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر 118 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں نمبر ون پوزیشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت تینوں فارمیٹس میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی کرکٹ تاریخ کی دوسری ٹیم تھی۔ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا نمبر ون، بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ چوتھی رینکنگ جنوبی افریقا کی ہے جس کے 106 پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔