دیگر سپورٹس ریسلینگ

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈیل جیت لیا

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے  بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈیل جیت لیا۔ انعام بٹ نے  یونان میں ہونے والے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دی۔

تین منٹ کی فائٹ میں مقابلہ 2۔2  پوائنٹس سے برابر رہا اور آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔خیال رہے کہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعےکو شروع ہوا تھا

https://youtu.be/r2wqtsmyFY4

90 کلوگرام کی کیٹیگری میں شامل پاکستان کے انعام بٹ نے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسو کو شکست دی تھی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو ہرایا تھا، سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Related Articles


Back to top button