ٹٰینس
ایچیسن کالج لاہور میں WT J-30 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
ایچیسن کالج لاہور میں WT J-30 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
لاہور - ایچیسن کالج لاہور میں جاری WT J-30 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔بوائز سنگلز فائنل میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے ایم حسن عثمانی کو 7-6(5)، 6-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔
بوائز ڈبلز میں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے احتشام ہمایوں اور عامر مزاری کو 6-3، 6-2 سے ہرایا۔گرلز سنگلز میں روس کی وروارا روبٹسووا نے اسٹیفانیا وسیلیوسکایا کو 6-2، 6-2 سے شکست دی،
جبکہ ڈبلز میں وروارا اور ایولینا ڈزیپا نے چین کی ڈائیسی ہو اور پاکستان کی بسمال ضیاء کو 6-0، 6-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راشد احمد ملک نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ایچیسن کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔