ہاکی

ہاکی ٹیسٹ سیریز،پاکستان پولیس نے گوانگ ڈونگ کوشکست دیدی

ہاکی ٹیسٹ سیریز،پاکستان پولیس نے گوانگ ڈونگ کوشکست دیدی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پولیس اور گوانگ ڈونگ (Guangdong) کے درمیان ہاکی ٹیسٹ میچز سیریز کا ایک انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلہ 29 اکتوبر 2026ء کو ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا لاہور پر کھیلا گیا۔

اس شاندار میچ میں پاکستان Police نے مد مقابل ٹیم گوانگ ڈونگ کو 06 کے مقابلے میں 07 گول سے شکست دے دی۔

اس موقع پر صدر پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ آئی جی پنجاب عبد الکریم مہمان خصوصی تھے ۔ 

انکے ہمراہ چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل ،اے آئی جی ایڈمن قاضی فاروق، ہاکی لیجنڈز اولمپین منظور الحسن، اولمپین شہباز احمد سینئر، اولمپین طاہر زمان ، 

اولمپین خواجہ جنید ، پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ر ناصر اخونزادہ، پی ایچ ایف میڈیا منیجر وقاص شیخ کے علاوہ بڑی تعداد ہاکی شائقین کی موجود تھی۔

Related Articles


Back to top button