پی ایچ ایف کا تاریخی اقدام، ایبٹ آباد کے اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم
ایبٹ آباد میں ہاکی کا نیا سورج طلوع، پی ایچ ایف نے اسکولوں کو کٹس فراہم کر دیں
ایبٹ آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت ایبٹ آباد میں اسکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری زکاء الا خٹک سمیت پاکستان ہاکی کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔
تقریب میں ایبٹ آباد کے رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کی گئی۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد اسکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا ہے۔
گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور اسکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا یے۔قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لانا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔