43ویں ملت ٹریکٹرز گورنرز کپ گولف: پہلے روز احسن غیاث کی شاندار کارکردگی
43ویں ملت ٹریکٹرز گورنرز کپ گولف: پہلے روز احسن غیاث کی شاندار کارکردگی
لاہور: 43ویں ملت ٹریکٹرز گورنرز کپ گولف چیمپئن شپ 2026ء کا لاہور میں شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز ویٹرنز، سینئر امیچرز اور لیڈیز کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے گئے،
جن میں نامور گولفرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سینئر امیچرز کیٹیگری میں احسن غیاث نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 70 کا مجموعی اسکور (گروس اسکور) حاصل کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
آئی بیکس گولف کلب کے میجر فدا نے 71 اور لاہور جم خانہ کے خواجہ عمران زبیر نے 72 کا اسکور کیا۔ پہلے روز کے مقابلوں میں تجربہ کار کھلاڑیوں نے اپنی نپی تلی تکنیک، شاندار شاٹس اور پٹنگ سے شائقین کو متاثر کیا۔
چیمپئن شپ کے تحت لیڈیز اور ویٹرنز کیٹیگریز کے حتمی نتائج کا اعلان اگلے روز کیا جائے گا جبکہ ایونٹ کے مزید مقابلے جاری ہیں