زمبابوے کا ” سکندر اعظم "
سکندر رضا بٹ… ……. (تحریر خالد نیازی)
پچھلے کئی سالوں سے زمبابوے کے لئے بے تحاشا کامیابیاں حاصل کرنے والے سکندر رضا کا تعلق سیالکوٹ سے ھے…… بچپن سے انہیں فائٹر پائلٹ بننے کا شوق تھا اس لئے نوجوانی میں Air force کا ٹیسٹ دیا اور 60000 امیدواروں میں سے 60 لڑکے سلیکٹ ھوۓ جس میں سکندر بھی شامل تھے…….
پھر ساڑھے تین سال فائٹر پائلٹ کی سخت ٹریننگ لی… آخری مرحلے میں "آئی ٹیسٹ ” میں کلئیر نہ ھو سکے… انہیں کہا گیا کہ وہ گراؤنڈ پر رہ کر ٹیکنیکل خدمات انجام دیں….
سکندر چونکہ اونچی اڑانوں کے شاھین تھے اس لئے یہ گوارا نہ کیا…. اور فورس چھوڑ کر اسکاٹ لینڈ چلے گئے…. جہاں سے اپنی ماسٹرز ڈگری مکمل کی….. ان کے والدین زمبابوے میں مقیم تھے… 2006 میں وہ ان کے پاس چلے گئے ….2007 میں کرکٹ کا آغاز کیا اور جلد ھی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر زمبابوے کی قومی ٹیم کا لازمی حصہ بن گئے… کیریئر میں اتار چڑھاؤ کے بعد 2021 میں افغانستان ٹیم کے خلاف سیریز میں کندھے کی انجری کا شکار ھوۓ….
تشخیص کے بعد پتہ چلا کہ یہ کوئی عام” مسکولر” درد نہیں ؟ کینسر کی ایک قسم ھے…. بڑی جوانمردی سے اسکا مقابلہ کیا…. زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے اس ھیرو کو اکیلا نہیں چھوڑا اور اللہ نے اس بیماری کو شاید اس لئے ٹال دیا کہ سکندر رضا بٹ نے ابھی "سپر اسٹار” بننا تھا….. اس لئے 2022 میں کرکٹ میں واپسی کے بعد وہ "آئی سی سی” کی ون ڈے ….اور ٹی- 20 ٹیم کا حصہ بنے…. اسی سال زمبابوے کی طرف سے ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں حاصل کیں…. ون ڈے کی تیز ترین سنچری… 11 مین آف دی میچ ایوارڈز …اور گزشتہ دنوں ورلڈ کپ کوالیفائیر میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فاتحانہ پرفارمنس نے زمبابوے کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کےبالکل قریب لا کھڑا کیا ھے….
اس سے پہلے فروری 2023 میں سکندر نے ” پی ایس ایل” میں لاھور قلندرز کو چیمپئن بنوانے بھی اھم کردار کیا….
سکندر رضا کی ان کامیابیوں میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کا بہت بڑا کردار ھے جس نے انہیں پورے مواقع فراھم کئے…. بدقسمتی سے ھمارے ھاں اس کا رواج نہیں ھے…. مجھے یاد ھے چند سال پہلے” پی سی بی” کی اجازت سے نیشنل ٹی -20 میں چند غیر ملکی کھلاڑی مہمان کے طور پر کھیلنے آۓ…. سکندر رضا بھی پاکستان کی محبت میں لاھور کی ایک ٹیم میں شامل ھوۓ…. ملتان میں دو میچوں میں زیادہ اچھی پر فارمنس نہ ھو سکی تو اگلے میچز میں اس مہمان بلکہ "مہان” کھلاڑی کو بنچ پر بٹھا دیا گیا.