اسلام آباد پولیس اور تنویر ایسوسی ایٹس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

 

 

اسلام آباد پولیس اور تنویر ایسوسی ایٹس کے درمیان دوستانہ میچ میثم کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن میں کھیلا گیا۔

 

میچ ٹائی ہوا تو سپر اوور نے اسلام آباد پولیس کے حق میں میچ کا فیصلہ کیا۔ سی ای او تنویر ایسوسی ایٹس جناب سید تنویر حسین شاہ نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اسلام آباد جناب اویس احمد ملک کا استقبال کیا اور دونوں اپنی ٹیموں کی طرف سے میچ میں ایکشن میں تھے۔

 

اس موقع پر جناب مبین شاہد راجہ بھی موجود تھے۔ سی ای او تنویر ایسوسی ایٹس نے اسلام آباد پولیس افسران کو شیلڈز پیش کیں۔
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر مسٹر اویس احمد نے گراؤنڈ کی سہولیات کی تعریف کی اور اس میچ کے انعقاد پر تنویر ایسوسی ایٹس اور سٹارز آئی سی سی اے کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

error: Content is protected !!