ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ ; پاکستان نے ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز جیت لیے۔

 

مالدیپ میں جاری ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان نے ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز اپنے نام کیے، پاکستان کے شہزاد قریشی نے80 کلوگرام کٹیگری میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر مالدیپ میں پاکستان کا قومی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم سر بلندکردیا۔

 

شہزاد قریشی نے گزشتہ ایونٹ میں بِھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان کے ابراہیم خان نے 75 کلوگرام جونئیرکٹیگری میں برانز میڈل جبکہ پاکستان کے شاہد اللہ نے 70 کلوگرام میں برانز میڈل حاصل کیا ۔

 

error: Content is protected !!