پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی تین دن بعد بحفاظت نانگا پربت بیس کیمپ پہنچ گئے۔

 

پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی برف باری کی وجہ سے کیمپ فور کے ارد گرد پھنسے ہوئے تین دن بعد بحفاظت نانگا پربت بیس کیمپ پہنچ گئے۔

 

قراقرم کلب نے اس خبر کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرٹویٹ کیا اور پاکستانی کوہ پیما کو بچانے پر آذربائیجانی کوہ پیما اسرافیل اشورلی کی تعریف کی۔آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل نے آصف بھٹی کو بچانے کے لیے کوشش کی اور پاکستانی پروفیسر کو واپس بیس کیمپ لے آئے۔

 

 

error: Content is protected !!