ٹٰینس

شہریار ملک میموریل ٹینس: باپ بیٹے کی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

پاکستان اوپن ٹینس: محمد شعیب اور یوسف خلیل سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک میں جاری 10ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے بدھ کے روز کھیلے گئے 

کوارٹر فائنل میچوں میں محمد شعیب، یوسف خلیل، برکت اللہ اور مدثر مرتضیٰ نے شاندار کارکردگی کی بدولت مینس سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی.

مینس سنگلز کے کوارٹر فائنلز میں محمد شعیب نے ابوبکر طلحہ کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی، مدثر مرتضیٰ نے ہیرا عاشق کو 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں قدم رکھا،

 یوسف خلیل نے ایم حذیفہ خان کو 2-6 اور 2-6 سے مات دی، جبکہ برکت اللہ نے اسد زمان کے خلاف 0-6 اور 0-6 سے مکمل بالادستی کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں اشناء سہیل نے ثانیہ زہرا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 اور 1-6 سے شکست دی، عشاء جواد نے خدیجہ خلیل کو 1-6 اور 1-6 سے ہرا دیا، 

بسمل ضیاء نے عائشہ شاہد کو 0-6 اور 1-6 سے مات دی جبکہ مہق کھوکھر نے فجر فیاض کے خلاف 2-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل کی۔

مینس ڈبلز کے کوارٹر فائنلز میں والد اور بیٹے کی جوڑی، ابوبکر طلحہ اور طلحہ وحید نے تاریخ رقم کرتے ہوئے عمر بابر اور احتشام عارف کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دے کر مینس ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 ایم طلحہ خان اور ایم حذیفہ خان کی جوڑی نے اسد زمان اور عمران بھٹی کو 0-6 اور 4-6 سے شکست دی، جبکہ ایم شعیب اور مدثر مرتضیٰ نے احمد بابر اور ہیرا عاشق کو 1-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

سینئرز 45 پلس ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں محبوب وحید اور فیاض خان نے برگیڈیئر منظور اور حسن منصور کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 3-6 اور 4-10 سے شکست دی۔

 خرم امتیاز اور عارف فیروز نے کامران قریشی اور ڈاکٹر عارف کو 2-6 اور 0-6 سے جبکہ ہادی حسین اور ڈاکٹر صہیب نے ساجد بخاری اور امجد کو 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

سینئرز 55 پلس ڈبلز کوارٹر فائنلز میں کامران قریشی اور وحید چوہدری کی جوڑی نے ایم عیسیٰ جی اور ذوالفقار کو 0-6 اور 0-6 سے آؤٹ کلاس کیا، 

جبکہ احسن رزاق اور کرنل وقار نے کرنل ایم صغیر احمد اور حسنین مرزا کو 5-7 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Related Articles


Back to top button