سکواش

پاکستان مینز ٹیم نے کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

پاکستان مینز ٹیم نے کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

ویمنز ٹیم کو ہانگ کانگ چائنہ کے ہاتھوں شکست، ملائیشیا سے اگلا مقابلہ پانچ نومبر کو ہوگا

اسلام آباد (پی پی اے) 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے روز پاکستان مینز ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کو تین صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،

 جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کو ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ چائنہ کے ہاتھوں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا مصحف اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان مینز ٹیم نے تینوں انفرادی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی

 پہلے میچ میں نور زمان نے کوریا کے جیونگ من ریو کو 11-8، 7-11، 11-8 اور 11-6 سے شکست دی دوسرے مقابلے میں محمد اصحاب عرفان نے جو یونگ نا کو 11-9، 11-8 اور 11-8 سے ہرایا 

جبکہ تیسرے میچ میں محمد عاصم خان نے سیوجن اوہ کو 11-9، 11-9 اور 11-3 سے شکست دے کر پاکستان کی تین صفر سے کامیابی یقینی بنائی 

دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم کو ہانگ کانگ چائنہ کے خلاف تینوں مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ثنا بہادر کو لی کا یی نے 11-3، 11-8 اور 11-3 سے شکست دی،

 مہوش علی کو ٹسے یی لام ٹوبی نے 11-2، 11-5 اور 11-0 سے ہرایا، جبکہ ماہنور علی کو چینگ نگا چنگ کے خلاف 11-8، 12-10، 10-12 اور 11-3 سے شکست ہوئی دوسرے روز کے دیگر مقابلوں میں ملائیشیا کی مینز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنہ کو تین صفر سے ہرایا،

 جبکہ ایران کی ویمنز ٹیم نے کوریا کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔چیمپئن شپ کے تیسرے روز 5 نومبر کو پاکستان ویمنز ٹیم دوپہر دو بجے ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

دن کے پہلے ویمنز مقابلے میں صبح دس بجے ہانگ کانگ چائنہ اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دوپہر بارہ بجے مینز مقابلے میں کوریا اور ازبکستان جبکہ شام چار بجے ملائیشیا اور ایران کی مینز ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا

Related Articles


Back to top button