ہاکی

قومی ہاکی ٹیم کے سابق مینجر بہاؤالدین کرمانی کی 30 ویں برسی پر ہاکی میچز کا انعقاد

قومی ہاکی ٹیم کے سابق مینجر بہاؤالدین کرمانی کی 30 ویں برسی پر ہاکی میچز کا انعقاد

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) لاھور سے تعلق رکھنے والے مشہور سابقہ ہاکی آ رگنائزر ،انٹر نیشنل امپائر ، مینجر و کوچ پاکستان ہاکی ٹیم سید بہاؤ الدین کرمانی جن کو بی ڈی کرمانی کے نام سے جانا جاتا تھا انکی آج 30ویں برسی منائی جارہی ھے ۔ بی ڈی کرمانی کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے طویل جنگ کے بعد یکم جون 1995 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ ہاکی سے انکی محبت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں ۔نے 1990 میں لاہور ورلڈ ہاکی کپ کی ذمہ داریوں کو بھی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیا۔ ایف آئی ایچ کے موجودہ صدر طیب اکرام انکے شاگرد تھے- بی ڈی کرمانی کی برسی کے موقع پر انکی یاد میں لاہور ڈسٹرکٹ ھاکی ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الفتح ہاکی کلب جلو کے زیرِ اہتمام دو نمائشی میچوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ پہلا میچ صبح کے وقت نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراؤنڈ بی جبکہ دوسرا میچ جلو ہاکی گراؤنڈ میں شام کو کھیلا جائے گا۔ مہمان خصوصی خالد اقبال رسول ، صدر لاھور ڈسٹرکٹ ھاکی ایسوسی ایشن ھوں گے۔

Related Articles


Back to top button